راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس ائیرچیف مارشل مارک بنسکن نے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے امور پر بھی بات کی گئی۔آ سٹریلین چیف آف ڈیفنس فورس ایئرچیف مارشل مارک بنسکن نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔