فیصل آباد : ویسٹ پنجاب یوتھ ونگ کے نائب صدر عاطف چوہدری نے اپنے اخباری بیان میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری ضلعی صدر رانا راحیل اور فیصل آباد کے ایم پی اے شیخ خرم شہزاد کے ملی بھگت فیصلوں کے خلاف شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے جب کہ ان لوگوں نے مل کر من پسند افراد کو نومی نیٹ کیا یہ سب غلط ہے یہ کام سنٹرل کمیٹی کا تھا اور ہے جب کہ عہدیداروں کا تکرار کرتے وقت نہ تو سنٹرل کمیٹی اور نہ ہی کسی ممبران لوگوں کے غلط اور کرپٹ فیصلوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا تو ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
یوتھ ونگ نوٹیفکیشن کا اختیارات صرف اور صرف سنٹرل کمیٹی کے پاس ہے اور وہ ہی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی پابند ہے۔ عاطف چوہدری نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم شدید احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔