واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوبامہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن میں جارحانہ اقدامات جاری رکھے تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
امریکی صدر نے اپنے روسی ہم منصب پر زور دیا کہ وہ یوکرائن کے تنازع کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کی جانب آئیں، روسی صدر آج فرانس جرمنی اور یوکرائن کے رہنماؤں سے بیلا روس میں ہونے والے اجلاس میں ملاقات کر رہے ہیں۔ امن مذاکرات سے قبل یوکرائن کے علاقے ڈونیٹسک میں تازہ حملے ہوئے ہیں جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔