واشنگٹن (جیوڈیسک) کریگ سٹیفن نامی ملزم نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف نارتھ کرولینا کے قریبی علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کر کے تین مسلمان طلبا کو ہلاک کر دیا تھا۔
ملزم نے مقتولین کے گھر میں گھس کر انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ مرنے والوں میں تیئس سالہ طالب علم شیڈے برکات، اس کی اہلیہ اکیس سالہ یوسوز محمد اور اس کی انیس سالہ بہن رزان محمد ابوا شامل ہیں۔
تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ چھیالیس سالہ ملزم کو گرفتار کر کے اس پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تاہم پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔