گوجرہ میں بااثر افراد کا سرکاری سکول پر قبضہ

School

School

گوجرہ (جیوڈیسک) گوجرہ کے نواحی گاؤں 244 (گ ب) میں بوائز پرائمری سکول کے ایک حصے پر بااثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے۔

بااثر افراد نے نہ صرف سکول کی عمارت میں گوبر کے ڈھیر لگا دیے بلکہ آمدورفت کے لئے اپنے گھروں سے دروازے تک نکال لئے ہیں۔

انتظامیہ نے تاحال اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ دوسری طرف سکول کے گرد چار دیواری نہ ہونے سے سیکورٹی خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔