گجرات کی خبریں 11/02/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی ) رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا فل ہائوس جنرل اجلاس آج 12فروری 2015ء بروز جمعرات دن گیارہ بجے طاہر میرج ہال منگووال میں منعقد ہوگا ‘ جنرل اجلاس میں چاولوں کی موجودہ صورتحال اور رائس ملز ایسوسی ایشن کے الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ‘ اجلاس کے آخر میں سابق صدر ایسوسی ایشن مہر محمد حبیب بسوی کی طرف سے الوداعی کھانا دیا جائے گا ‘ اراکین رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کو جنرل اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کے SDPOsاور SHOsکیلئے نئے احکامات
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے اور انصاف کی فوری فراہمی کے لئے نئے احکامات جاری کردئیے ۔ اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سرکاری موبائل نمبرز دئیے گئے ہیں جو مستقل رہیں گے اور چوبیس گھنٹے آن رہیں گے ۔ان نمبرز پرسائلین کسی بھی وقت کال کر سکتے ہیں ۔تمام ایس ایچ اوز روزانہ 4تا 6بجے شام تھانہ میں کھلی کچہری لگائیں گے جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی ہر روز ایک تھانہ میںجاکر کھلی کچہری سے خطاب کریں گے اور سائلین سے مسائل دریافت کرکے متعلقہ افسران و اہلکاران کو احکامات جاری کریں گے ۔ ڈی پی او گجرات کے ان اقدامات سے سائلین کو ریلیف ملے گا اور گجرات پولیس کو حقیقی معنوں میں کمیونٹی پولیسنگ بنانے میں سنگ میل ثابت ہوں گے ۔
ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز کے نمبر درج ذیل ہیں :
نام آفیسر
موبائل نمبرز
نام آفیسر
موبائل نمبر ز
DSPسٹی
053-9239046
SHOتھانہ ککرالی
053-9239087
SHOتھانہ اے ڈویژن
053-9239065
DSPصدر سرکل
053-9239053
SHOتھانہ بی ڈویژن
053-9239066
SHOتھانہ سٹی جلالپورجٹاں
053-9239072
SHOتھانہ لاری اڈہ
053-9239068
SHOتھانہ صدر جلالپورجٹاں
053-9239073
SHOتھانہ سول لائن
053-9239067
SHOتھانہ کنجاہ
053-9239069
DSPلالہ موسیٰ
053-9239054
SHOتھانہ دولت نگر
053-9239076
SHOتھانہ سٹی لالہ موسیٰ
053-9239079
SHOتھانہ کڑیانوالہ
053-9239075
SHOتھانہ صدر لالہ موسیٰ
053-9239080
SHOتھانہ ٹانڈہ
053-9239074
SHOتھانہ رحمانیہ
053-9239071
DSPسرائے عالمگیر
053-9239061
SHOتھانہ صدر گجرات
053-9239070
SHOتھانہ سٹی سرائے عالمگیر
053-9239083
DSPکھاریاں
053-9239056
SHOتھانہ صدر سرائے عالمگیر
053-9239084
SHOتھانہ کینٹ کھاریاں
053-9239082
SHOتھانہ بولانی
053-9239086
SHOتھانہ صدر کھاریاں
053-9239081

SHOتھانہ گلیانہ
053-9239078

SHOتھانہ ڈنگہ
053-9239085
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )دی ایجوکیٹرز بار دری کیمپس میں طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے داخلے شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بار دری کیمپس شہزاد شفیق کے مطابق طلباء و طالبات کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ‘ اس ضمن میں خصوصی کائونٹر قائم کیا گیا ہے ‘ جس میں داخلوں کیلئے تمام تر معلومات فراہم کی گئیں ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع بھر سے وال چاکنگ کے خاتمہ کیلئے تھانہ جات کی سطح پر ایس ایچ اوز کی قیادت میں 22ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور انہیں2 دن میں اپنے علاقہ جات سے وال چاکنگ کا خاتمہ کرنیکا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ڈی سی او کی طرف سے تشکیل کردہ ٹیموں کے دیگر ممبران میں ٹی ایم ایز کے افسران اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریز شامل ہیں جبکہ ٹائونز کے ایڈمنسٹریٹرز کو مجموعی طورپر نگران مقرر کیا گیا ہے جو وال چاکنگ کے خاتمہ بارے انہیں رپورٹ پیش کرینگے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ لاری اڈا کے علاقہ میں وال چاکنگ کے خاتمہ کیلئے تشکیل دی گئی کے انچارج ایس ایچ او عدنان شہزاد ، ممبران میں ٹی او آر طارق جاوید ، محمد بوٹا ، تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ کی ٹیم کے انچارج ایس ایچ او ساجد حسین زیدی ، ٹی او آر طارق جاوید ، محمد جاوید ، تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ کی ٹیم کے انچارج ایس ایچ او خالد محمود ، ٹی او آر طارق جاوید ، محمد فیروز ، تھانہ سول لائن کے علاقہ کی ٹیم کے انچارج ایس ایچ او عارف منیر ، سی او عظمت فرید ، محمد اسلم ، تھانہ صدر گجرات کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او چوہدری فراست اللہ ، علی یاور شاہ ، سکندر حیات چک سادہ ، تھانہ رحمانیہ کے علاقہ کے انچارج ایس ایچ او شیراز عزیز ، سی او عظمت فرید ، اشتیاق احمد ، تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقہ کی ٹیم کے انچارج ایس ایچ او شاہد تنویر ، ممبران سی او خاور گجر ، محمد ارشد ، تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے علاقہ کی ٹیم کے انچارج ایس ایچ او مجاہد عباس ، سی او خاور گجر ، قیصر ، تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او بشارت احمد ، انسپکٹر ضیغم ، محمد فرقان ، تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او زبیر ممتاز ، انسپکٹر ضیغم ، محمد ملک ، تھانہ دولت نگر کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او عبید اللہ ، انسپکٹر ضیغم ، محمد ریاض ماچھیوال ، تھانہ کنجاہ کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او محمد توصیف ، سی او ملک منیر ، محمد عامر افضال ، تھانہ کھاریاں صدر کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او سرفراز انجم ، ٹی او راجہ خالد محمود ، منور حسین ، تھانہ کھاریاں کینٹ کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او رانا کوثر علی ، چیف آفیسر وجاہت حفیظ صدیقی ، سینٹری انسپکٹر لیاقت بٹ ، تھانہ گلیانہ کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او مہدی خاں رانجھا ، ٹی او شیخ عبدالسعید ، سب انجینئر ذیشان حیدر ، تھانہ ککرالی کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او عرفان صفدر ، ٹی او آر نوید اشرف ، انکروچمنٹ انسپکٹر عثمان سجاد ، تھانہ ڈنگہ کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او طاہر حسینی، چیف آفیسر سروش اقبال ، احسان اللہ حق ، تھانہ لالہ موسیٰ صدر کے علاقہ کی ٹیم میں شفقت محمود بھٹی ،چیف آفیسر مرزا مشرف بیگ، ٹیکس انسپکٹر ریاست علی ، تھانہ لالہ موسیٰ سٹی کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او ثناء اللہ ، ٹیکس سپرنٹنڈنٹ خان آفتاب احمد ، سینٹری انسپکٹر ظفر اقبال بٹ ، تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ کی ٹیم میں ایس ایچ او راجہ زاہد نعیم ، شبیر حسین ، عرفان فیض، تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ کی ٹیم کے انچارج ایس ایچ او راجہ منیر ، ٹیکس انسپکٹر زبیر احمد ، محمد شیراز ، تھانہ بولانی کے علاقہ کی ٹیم کے انچارج ایس ایچ او اعجاز احمد اور ممبران میں شبیر اشرف ، عبدالرحمان شامل ہیں ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تشکیل دی گئی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کام شروع کر دیں اور ضلع کے تمام علاقوں سے وال چاکنگ کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنائیں ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب ٹیموں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی نے گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اوراوور چارکنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 2ٹرانسپورٹرز پر ایف آئی آر درج کروا دی جبکہ 6گاڑیاں بند ، 6چالان اور بھاری جرمانہ موقع پر کر دیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹرانسپورٹر کو اوور چارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اگر کوئی بھی اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل کی ہدایت پر مین روٹس پر کرایوں میں کمی کے بعد لوکل روٹس پر کرایوں کی شفافیت کے ازالہ کیلئے ناکہ جات کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ حکومتی ہدایات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ رواں ماہ کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے 457چالان ،75گاڑیاں بند کی گئیں ۔ جبکہ 14روٹ پرمٹ معطل اور 14ڈرائیووں کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے اس طرح مجموعی طور پر 228500روپے کا بھاری جرمانہ کیا گیا ۔ ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے ٹرانسپوٹرز سے میٹنگ کے دوران مالکان کو ہدایت کی ہے کہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مقررہ کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز ، ڈرائیورز حضرات کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔بعد ازاں ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے جنرل بس اسٹینڈ پر کرایہ نامہ بھی چیک کیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )گورنمنٹ زمیندارڈگری سائنس کالج گجرات سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابقہ صدرسابقہ امیدواراین اے 106 فخرِدھکڑانوالی چوہدری عابدکسانہ،سابق ایم این اے108 چوہدری اعجازاحمدآف منڈی بہائوالدین،سابقہ تحصیل ناظم منڈی بہائوالدین ،حاجی امتیازاحمدچوہدری ،چوہدری نصراللہ گوندل آف سوہاوابلوانی اورذوالقرنین آف منڈی بہائوالدین ودیگروفدسمیت آج بنی گالہ اسلام آبادمیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کریںگے اس موقع پرڈنمارک اور پنجاب کے ممتازبزنس مین سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عابدکسانہ تحریک انصا ف میںشمولیت کااعلان کریںگے اور یوسی چکوڑی بھیلوال 97گجرات کی سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کریںگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی سربراہی میں پولیس لائن گجرات میںکرائم میٹنگ ہوئی۔جس میں تمام ڈی ایس پی صاحبان ،ایس ایچ او صاحبان اور محرران تھانہ جات ،ریڈر ڈی ایس پیز نے شرکت کی ۔اس موقع پر تمام تھانہ جات کوتاریخ میں پہلی دفعہ چھ ماہ 6کیلئے سٹیشنری اور پرنٹرز کیلئے ٹیونر زفراہم کئے تاکہ محرران سائلوں سے سٹیشنری و کاغذات وغیرہ کے نام پر کو ئی پیسے نہ لے سکیں ۔ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھانہ جات کو سٹیشنری دینے کا مقصد کرپشن کا خاتمہ اور غریب سائلوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے تمام محرران کو سختی سے حکم دیا کہ سٹیزن فیڈ بیک کی رسید ہر درخواست دہندہ اور FIRکے مدعی کو لازمی دی جائے ۔ڈی پی او گجرات نے تھانہ جات کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر تھانے کو ایک ایک کوڑا دان (ڈسٹ بن)بھی فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) ضلع بھر کے تھانوں کو دفتری استعمال کے لئے تاریخ میں پہلی باری بیک وقت6ماہ کے لئے سیٹشنری اور ٹونرز فراہم کردیے گئے ہیں، اس اہم اقدام کا مقصد تھانہ کلچر کی تبدیلی اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد نے کرائم میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، محررز اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور آر پی او گوجرانوالہ کی ہدایات کے مطابق تھانہ جات کو تاریخ میں پہلی بار انکی چھ ماہ کی ضرورت کے مطابق بیک وقت اسٹیشنری اور ٹونرز دیے گئے ہیں تاکہ کوئی اہلکار کاغذات اور پرنٹنگ کے نام پرکسی سائل سے ڈیمانڈ نہ کر سکے اور سائلوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے تمام محرران کو سختی سے ہدایت کی کہ سٹیزن فیڈ بیک کی رسید ہر درخواست دہندہ اور FIRکے مدعی کو لازمی دی جائے ۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تھانوں مے سائلوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، افسران تھانوں میں سائلوں سے خود بھی ملاقات کریں نیز تھانوں کو صاف ستھرا رکھا جائے اس مقصد کے لئے ہر تھانے کو ایک ایک کوڑا دان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔