سیکریٹری لائیو سٹاک کی ذاتی دلچسپی سے اس سال سبی میلہ کو زیادہ خوبصورت بنائیں گے

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد افضل نودہانی نے کہا کہ صوبائی وزیر اور سیکریٹری لائیو سٹاک کی ذاتی دلچسپی سے اس سال سبی میلہ کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنائیں گے ڈائریکٹر لائیو سٹاک آج سبی کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کر کے بہترین جانوروں کے مالکان کو وظائف سے نوازیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید رند کی قیادت میں میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آفس سپرنٹنڈنٹ لائیو سٹاک میر انور خجک بھی موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد افضل نودہانی نے کہا کہ اس سال صوبائی وزیر لائیو سٹاک عبیدا للہ بابت لالہ اور سیکریٹری محمد صدیق مندوخیل کی ذاتی دلچسپی سے سبی میلہ کو اور زیادہ خوبصورت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سبی میلہ میں چاروں صوبوں سے جانور لائے جاتے ہیں اس سال گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ جانور آنے کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ میلے کی تیاریاں مکمل ہیں اور میں نے ڈپٹی کمشنر سبی سے اس ضمن میں ملاقات کی ہے مال اور مالداروں کیلئے وافر مقدار میں پانی کا بندوبست کرینگے جبکہ بھاتھ روم کی کمی کے پیش نظر آٹھ سے دس مزید پلاسٹک باتھ روم بنائیں گے انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم ٹریک ایونٹس کا بھی میں انچارج ہوں گرائونڈ کو بہترین طریقے سے تیار کر کے ڈپٹی کمشنر کو وزٹ کر ادیا ہے۔

سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر انتظامات کے حوالے سے پول لگائے گئے ہیں جبکہ صحافیوں کے بیٹھنے کیلئے علیحدہ جگہ کا بندوبست کریں گے انہو ں نے کہا کہ ہم مالداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں گے لہذا مالدار ہمیشہ کیطرح ان سے مکمل تعاون کریں آخر میں انہوںنے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔