پیرمحل کی خبریں 11/02/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر مالک دوکان سے نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 673/14گ ب کا رہائشی ذوالفقار علی مقامی شوز پر بطور کاریگر کام کرتا ہے کہ رات کے تقریبا ساڑھے گیارہ بجے دوکان مالک مزمل حسین اپنے ساتھی محمد شفیع کے ہمراہ اپنے ملازم کو چھوڑنے کے لئے مذکورہ گائوں گیاتو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حارث آبادکے قریب تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک پر نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) لیڈی ہیلتھ ورکرز کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ،ذمہ داران سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل کی بیشتر لیڈی ہیلتھ ورکرز مسلسل تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کہ وجہ سے مذکورہ بالا لیڈی ہیلتھ ورکرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کے ساتھ بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی پورے کرنا دشوار ہو چکا ہے۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بتایا کہ ہمیں درپیش مسائل کے حل اور مطالبات منوانے کیلئے آئے روز شاہرائوں پر احتجاج کر کے اپنا ریکارڈ ذمہ داران کو نوٹ کروانا پڑتا ہے جب کہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے کے ساتھ پولیس کی لاٹھیاں بھی برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ملک کے اندر پولیو ورکرز پر ہونے والے قاتلانہ حملے بھی لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔ہم اپنی جانوں کو خطرات میں ڈال کر پولیو کو شکست دینے کیلئے میدان عمل میں ہیں مگر پھر بھی ہم سے حکومت اور محکمہ صحت کا سوتیلی ماں جیسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔ہم ذمہ داران سے مطالبہ کرتی ہیں کہ ہمیں درپیش مسائل کے حل اورتنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ ہم ذہنی اذیت سے نجات حاصل کر کے اپنے فرائض احسن انداز سے سرانجام دے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 728گ ب کے الطاف شاہین ولد عبدالغریزنے اپنے بھائی کے شادی کے لئے شبیر احمد ولد محمد اسماعیل سے سے تین لاکھ روپے نقد لے کر چیک دے دیا جو مقررہ تاریخ کو بوگس نکلا۔ پولیس تھانہ پیرمحل نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) زرعی دوائی کے نمونے لیبارٹری غیر معیاری ہونے پر ڈیلر ، سیلز آفیسر ، کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر زراعت خالد محمود نے چک نمبر 734گ ب نور حسین کی دوکان سے زرعی دوائی کارپٹ کا نمونہ حاصل کرکے لیبارٹری بجھوا تھالیبارٹری سے غیرمعیاری ثبت ہونے پر ڈیلر نورحسین، سیلز آفیسر فداحسین، کمپنی مالک ناصر فاروق کاہلوں کے خلاف پیسٹی سائیڈ آرڈنیس کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرعی دوائی کے نمونے لیبارٹری غیر معیاری ہونے پر ڈیلر اور کمپنی کے نمائندہ کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پی پی) ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد ایوب نے غلہ منڈی پیرمحل کے ڈیلر سعید ولد عبدالرشید کی دوکان سے زرعی دوائی کے نمونہ حاصل کرکے لیبارٹری بجھوائے تھے لیبارٹری سے غیرمعیاری ثبت ہونے پر ڈیلر سعید اور کمپنی کے نمائندہ کے خلاف پیسٹی سائیڈ آرڈنیس کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افتخار علی سہو ڈائریکٹرفوڈ پنجاب ،اسرار علی سہو سب انسپکٹر پنجاب پولیس کے بڑ ے بھا ئی سجاد علی سہو انسپکٹرپنجاب پولیس وفات پائے گئے جن کی نماز جنازہ آج 12فروری بوقت 10 بجے دن ان کے آبائی گاوں موضع جوسا ہیڈ سدھنائی میں ادا کی جاے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pirmehal News

Pirmehal News