مصر کا قدیم مقبرہ کرین ٹکرانے سے جزوی طور پر منہدم

Ancient Fir'aun

Ancient Fir’aun

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری حکام کے مطابق پیش آنیوالا یہ واقعہ اس وقت ہوا جب مزدور اسوان شہر جہاں مجسموں کی بین الاقوامی نمائش ہو رہی ہے میں ایک مقام پر پتھر کے بڑے بلاکوں کو ہٹانے والی کرین استعمال کر رہے تھے۔ پتھر کے بھاری بلاکوں کو لے جانیوالی کرین ڈوم سے ٹکرا گئی اور اس کو شدید نقصان پہنچایا۔

وزیر نوادرات محمدو دماتے نے ایک بیان میں کہا کہ اسوان میں اس قسم کے ڈھانچوں کی دیکھ بھال کرنیوالے جرمن کنزرویٹزر سے کہا کہ وہ 969 اور 1171 کے درمیان مصر پر حکمرانی کرنیوالے شیعہ فاطمی خاندان کے دور کے مقبرے کو بحال کرنے میں مدد دے۔ اسوان میں اس قسم کے پچاس سے مقبرے ہیں۔ واضع رہے کہ مصری سلطنت شمالی افریقہ کی ایک قدیم تہذیب ہے جو دریائے نیل کے کنارے واقع ہے جہاں آج کا مصر آباد ہے۔

قدیم مصر 3500ء قبل مسیح کا ایک معاشرہ تھا جو اس وقت تک قائم رہا جب اس پر رومی سلطنت نے قبضہ کر لیا تھا۔ اہرام مصر کا شمار انسان کی بنائی ہوئی عظیم فن تعمیرات میں ہوتا ہے. ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق مصر میں اب تک کل 138 اہرام دریافت کئے گئے ہیں جنھیں اندازاً 2,630 قبل از مسیح پرانا بتایا جاتا ہے۔