کراچی میں فائر بریگیڈ کی سروس معطل ہو گئی

Fire Brigade Service

Fire Brigade Service

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائربریگیڈ کی سروس معطل ہو گئی۔ آگ لگنے کی صورت میں محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں امدادی کارروائیاں نہیں کرسکیں گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کے لیے شہر بھر میں 29 گاڑیاں، 4 واٹر باؤزر اور 3اسنارکل ہیں۔ محکمہ فائر بریگیڈ کی 29 گاڑیوں میں سے 13 گاڑیاں خراب ہیں جبکہ 16 گاڑیوں کے ڈرائیور کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث ڈیوٹی پر نہیں آئے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کی باقی 12 گاڑیوں کے ڈرائیور آج چھٹی پر ہیں۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے پاس 3 اسنارکل ہیں جو تینوں خراب ہونے کے باعث ناکارہ کھڑی ہیں جبکہ 4واٹر باؤزر کے ڈرائیور بھی ڈیوٹی پر آج نہیں آئے۔ کراچی میں کہیں بھی آگ لگنے یا کسی حادثے کی صورت میں فائر بریگیڈ کا محکمہ کوئی امدادی کارروائی نہیں کرسکے گا۔