لندن (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے نے عظیم ترین ون ڈے الیون کے سکواڈ کے حوالے سے ووٹنگ کروائی جس میں سچن ٹنڈولکر 29 فیصد ووٹ لے کر سرفہرست رہے۔ ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل 25 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس فہرست میں سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ، جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ، سابق سری لنکن بیٹسمین جے سوریا اور بھارتی بیٹسمین ویندر سہواگ بھی شامل تھے۔ جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز 24، سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین سر ویو رچرڈسن 23 اور سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین برائن لارا کو 21 ووٹ ملنے کے بعد مڈل آرڈر یٹسمین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ وکٹ کیپر کی فہرست میں ایڈم گلکرسٹ کو 54 فیصد ووٹ ملے۔
اس کے علاوہ سری لنکا کے کمار سنگارا، بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی، نیوزی لینڈ کپتان برینڈن ٹیلر، سابق زمبابوین کرکٹر اینڈی فلاور اور سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باﺅچر کے نام بھی شامل تھے۔ آل راﺅنڈرز میں جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس 44 فیصد ووٹ کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔
اس دوڑ میں انگلینڈ کے ای ین بوتھم، عمران خان، کیپل دیو، شاہد آفریدی اور لانس کلیسنر شامل تھے۔ فاسٹ بائولرز میں وسیم اکرم اور گیلن میکگرا کو سب سے زیادہ 22 ووٹ ملے جبکہ بریٹ لی 12 فیصد ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
لیستھ ملنگا، میلکم مارشل، جوئیل گارنر، وقار یونس، ایلن ڈونالڈ اور ڈینس للی پرستاروں کے معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ سپنر کی فہرست میں سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن کو 54 فیصد ووٹ ملے۔