پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا طویل اجلاس، مشترکہ کمیٹی کی تشکیل

PPP, MQM

PPP, MQM

کراچی (جیوڈیسک) گورنر ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان طویل اجلاس ہو ا۔جس میں باہمی تعلقات اور حکومت سازی پر گفتگو کی گئی گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان، سینیٹر رحمان ملک، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، روف صدیقی، کنور نوید اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

ملاقات میں سینیٹ کے انتخابات میں مشترکہ لائحہ عمل سمیت ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت پر بھی بات چیت ہوئی ۔ جس کے لیے فارمولا طے پاگیا ہے ،قائدین کی ہدایت پر تین ۔ تین اراکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو قائدین کی رہنمائی میں طے شدہ فارمولے کے مطابق لائحہ عمل پیش کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے سندھ سے پیپلز پارٹی کے 7 اور ایم کیوایم کے 4 متفقہ امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔