ہزاروں جنگجو داعش میں شمولیت کیلئے شام پہنچ گئے: امریکہ

ISIS

ISIS

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے انکشاف کیا ہے کہ 20 سے 90 ہزار جنگجو داعش کا ساتھ دینے کیلئے شام پہنچ چکے ہیں۔

جہاں انہیں سخت عسکری تربیت دی جا رہی ہے۔ امریکی کانگریس کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک سے جنگجوؤں کی شام میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی جنگجوؤں میں سے 3400 مغربی ممالک جبکہ 150 امریکا سے تعلق رکھتے ہیں۔