لاہور (جیوڈیسک) ایس ڈی او سب ڈویژن کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی،37 سے زائد بجلی چور گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن کنگن پور انجینئر محمد احمدنے واپڈا ملاز مین کے ہمراہ اچانک چھاپے مار کر 37 سے زائد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے خلاف تھانہ کنگن پور اور منڈی احمد آباد میں مقدمات درج کروا دیئے گئے۔ ایس ڈی او نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ کنگن پور میں بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیئے گئے ہیں جو اچانک چھاپے مار کر بجلی چوروں کو پکڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سب ڈویژ ن کے مختلف دیہاتوں میں اچانک چھاپہ مارکر 37 سے زائد بجلی چوروں کو پکڑا گیا جن کو لاکھوں روپے ڈی ٹیکشن بل ڈالا گیا اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروادئیے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بجلی چوروں کو بلا امتیاز پکڑیں خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیو ں نہ ہوں ۔کیوں کہ بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں۔