کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروائیاں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا۔ دوسری جانب نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب جیو نیوز کی اسٹاف وین میں ڈکیتی کی واردات، موٹر سائکل پر سوار 3 مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ملازمین سے نقدی، موبائل فون اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے مومن آباد میں ضیاء موڑ کے قریب کاروائی کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

جبکہ فریئر پولیس نے کاروائی کر کے ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ،دانش عرف گنڈیری کو گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزم اس سے پہلے بھی لیاقت آباد، ڈیفنس اور فریئر تھانے میں 2 مرتبہ گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب جیو نیوز کی اسٹاف وین میں ڈکیتی کی واردات، موٹر سائیکل پر سوار 3 مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ملازمین سے نقدی، موبائل فون اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے۔