ایپل 700 ارب ڈالرز مالیت کی پہلی امریکن کمپنی بن گئی

Apple Company

Apple Company

نیویارک (جیوڈیسک) ایپل امریکا کی تاریخ میں 700 ارب ڈالر مالیت کی حامل پہلی کمپنی بن گئی۔ ایپل نے یہ ریکارڈ وال ا سٹریٹ پر ٹریڈنگ ختم ہونے پر بنایا۔ ایپل کے بعد دوسرے نمبر پر موجود سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی ایکزون کمپنی کی مالیت 385 ارب ڈالرہے۔

ٹریڈنگ سیشن میں ایپل کے شیئرز تقریباً 2 فیصد بڑھ کر 122.02 ڈالر پر بند ہوئے ۔حالیہ سہ ماہیوں میں ریکارڈ فروخت اور منافع رپورٹ کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی پہلے بھی ٹریڈنگ کے دوران 700 ارب ڈالرز کی سطح عبور کر چکی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ٹریڈنگ بند ہونے پر بھی کوئی امریکی کمپنی اس سطح سے اوپر رہی ہو۔ ایپل کی اس اچھی مالیاتی پرفارمنس کی وجہ بڑے سائز کے آئی فونز کی وسیع رینج ہے۔