بدین (جیوڈیسک) ضلع بدین کے سیاسی درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔ نامعلوم افراد نے شہر کے مختلف مقامات پر لگے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پمفلٹ پھاڑ دئیے اور کھمبوں پہ لگے اور بینرز بھی اتار کر سڑک پر پھینک دیئے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرز ا کی جانب سے گذشتہ روز پارٹی قیادت پہ لگائے جانے والے الزامات کے بعد نامعلوم افراد نے بدین شہر کے شاہ نواز چوک اور ڈی سی آفس پہ لگے پمفلٹ اور پوسٹر پھاڑ دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق اہم مقامات پہ لگے ذوالفقار مرزا کے پوسٹر اور پمفلٹ نامعلوم افراد نے پھاڑ کر سڑک پہ پھینک دئیے جس کے بعد شہر میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے۔