لاہور : سنی اتحاد کونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور خلیفہ مجاز دربار عالیہ غوثیہ باب الشیخ پیر الحاج ابو المعاذ محمد اطہر القادری رحمة اللہ علیہ کا پہلاسالانہ عرس مبارک کل مورخہ 13فروری بروز جمعة المبارک بعد از نماز ِ مغرب بمقام المعروف بابا پیر مدرسہ شاہ پور کانجرہ ملتان روڈ لاہور زیر نگرانی صاحبزادہ پیر معاذ المصطفیٰ قادری زیب سجادہ آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ شاہ پور کانجرہ منعقد ہو رہا ہے۔
عرس مبارک کی صدارت مرکزی جماعت اہلسنت کے امیر پیر عبد الخالق قادری ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھر چونڈی شریف سندھ فر مائیں گے جبکہ علامہ راغب حسین نعیمی ، سنی اتحاد کونسل کے سر براہ صاحبزادہ حامد رضا رضوی، پیر سید ریاض حسین شاہ اشرفی ، ایوان اتحاد پاکستان کے چیئر مین علامہ صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی ، سید احسان گیلانی ،علامہ احمد علی قصوری ، علامہ غلام جیلانی اشرفی و دیگر علماء کرام و دانشوران قوم خطاب فرمائیں گے۔