سڈنی (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو تین رنز سے شکست دے دی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 313 رنز بنائے۔
دنیش رامدین 88 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، سمتھ نے 45 ، براوو نے 43، سمنز نے 55 رنز بنائے، سکاٹ لینڈ کی جانب سے اے سی ایوانز نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
ڈیوی دو اور وارڈ لا اور آر ایم حق ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کر سکے۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 310 رنز بنا سکی ، کے جے کوئٹزر 96 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔
میکلیوڈ 32 ، بیرنگٹن 66 ، ایم ایچ کروس 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ، اینڈرے رسل، سلیمان بین نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ملر ایک وکٹ لے سکے۔