سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ سنی سنائی شہادت ہے: رؤف صدیقی

Rauf Siddiqui

Rauf Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے امیدواروں کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا جے آی ٹی کی رپورٹ سنی سنائی شہادت ہے۔ متحدہ کا بے بنیاد باتوں پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

متحدہ کے رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا نیلسن مینڈیلا کے بعد سب سے زیادہ جلاوطنی الطاف حسین نے کاٹی۔ فروغ نسیم کا کہنا ہے جے آئی ٹی رپورٹ کو جوڈیشیل کمیشن کی رپورٹ پر ترجیح نہیں دی جا سکتی۔