امریکہ میں تین مسلمان طلبہ کا بہیمانہ قتل دہشت گردی ہے۔ ناصراقبال خان

Muhammad Nasir Iqbal Khan

Muhammad Nasir Iqbal Khan

ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر فاروق چوہان، آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف، صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدرکراچی یونس میمن ،صدر پنجاب محمد یونس ملک، نائب صدور شیخ طلال امجد،احدحنیف، صدر اوکاڑہ سیّداعجاز گیلانی اور صدر فیصل آباد ندیم مصطفی نے کہا ہے کہ امریکہ میں تین مسلمان طلبہ کا بہیمانہ قتل بدترین دہشت گردی ہے۔

امریکہ کے حکمران یادرکھیں جو دوسروں کے گھر جلاتاہے وہ خودبھی ایک دن اس آگ میں ضرورجلتا ہے۔ ماضی میں امریکہ میں قرآن مجیدنذرآتش جبکہ اب تین معصوم مسلمانوں کوان کے گھر میں گھس کرقتل کیا گیا۔امریکہ سمیت شیطانی تکون کی ہوس زر نے دنیا کودہشت گردی کی آگ میں جھونک دیا۔

دنیا کوانسانیت،رواداری اورجمہوریت کادرس دینے والے براک اوبامااپنے ملک میں اقلیتوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ یہ تینوں قتل امریکہ کے حکمرانوں کی اسلام دشمن سوچ اورسازش کاشاخسانہ ہیں،اگراسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈابند نہ کیا گیا تومسلمانوں کاپیمانہ صبر لبریز ہوجائے گا ۔ امریکہ ،انڈیا اوریورپی ملکوں میں اسلام کیخلاف تعصب اورنفرت کی آگ بھڑکانا شرمناک اورخطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین مسلمان طلبہ کے جنونی قاتل کوفوراً کیفرکردارتک پہنچایا اورمستقبل میں اس قسم کے واقعات کاتدارک یقینی بنایاجائے ۔امریکہ اوراس کے اتحادی 9/11 کی آڑمیں اسلام دشمن ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اورانڈیا کے درمیان غیرفطری اتحاد محض اسلام دشمنی کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ورنہ مسیحیوں ،یہودیوں اورہندوئوں کے درمیان کوئی قدر مشترک نہیں۔ خدارا مسلمان حکمران باہمی اختلافات کوفراموش کرتے ہوئے اسلام کیخلاف ہونیوالی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے متحد ہو جائیں ورنہ باری باری سب کی شامت آئے گی۔