لواحقین شہداء کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو سندھ حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج ہو گا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ کی حمایت پر ہم اُن کے شکر گذار ہیں، لانگ مارچ ہر صورت ہو گا، اگر لواحقین شہداء کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو سندھ حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج ہو گا،پ یپلز پارٹی دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے،سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے ،تھر کے عوام بھوک سے مررہے ہیں باقی ماندہ سندھ پر دہشت گردوں ،ڈاکوں،بھتہ خوروں اور لینڈ مافیا راج کر رہے ہیں۔۔

پاکستان کی معاشی شہ رگ کو ان نااہل حکمرانوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے اجلاس سے خطا ب میں کیا،انہوں نے کہا کہ سانحہ شکار پور میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے خلاف اندرون سندھ میں آج(جمعہ)کو مکمل شٹر ڈاوُن ہڑتال ہوگی،اور اتوار کو شکار پور سے وزیراعلیٰ ہاوُس تک لانگ مارچ ہو گا،تحر یک انصاف ‘ملی یکجہتی کونسل’جے یو آئی (نورانی)،سنی اتحاد کونسل پاکستان،پاکستان عوامی تحریک،اور سندھ کے قوم پرست جماعتوں نے بھی شہداء شکار پور کمیٹی کی13فروری کی ہڑتال ‘ لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،ہم انشااللہ شہداء کے خون کا سودا نہیں ہونے دینگے۔۔