پاکستانی مچھیرے وہیل مچھلیوں کے محافظ بن گئے

whale

whale

کراچی (جیوڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کے مطابق کھوبر کریک کے قریب انتہائی نایاب نسل کی لانگ مینز بیک وہیل مچھلی پاکستانی مچھیروں کے جال میں پھنس گئی۔

مچھیروں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد وہیل مچھلی کو دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کا کہنا ہے نایاب نسل کی لانگ مینز بیک وہیل مچھلی پہلی بار بحیرہ عرب میں دیکھی گئی۔ مچھیروں کو نایاب مچھلیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی تھی۔