فروری کے پہلے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چھ فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب تیئس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔

مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر پانچ کروڑ ستتر لاکھ ڈالر اضافے سے دس ارب اکتالیس کروڑ جبکہ شیڈول بنکوں کے ذخائر دو کروڑ اضافے سے چار ارب بیاسی کروڑ ڈالر ہو گئے۔