امریکی صدر کا وزیراعظم کو فون، دورہ بھارت کے بارے اعتماد میں لیا

Obama and Nawaz Sharif

Obama and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان 30 منٹ تک بات چیت جاری رہی۔ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال سمیت پاکستان امریکا اتحاد پر بات چیت ہوئی۔

امریکی صدر نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھارت کے اپنے حالیہ دورے پر اعتماد میں لیا۔ براک اوباما نے کہا امریکا پاکستان کو اپنا اہم اتحادی سمجھتا ہے۔ امریکا پاکستان کے افغانستان سے مثبت تعلقات کو سراہتا ہے۔ براک اوباما نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن ضرب عضب کی تعریف کی۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا بھارت سلامتی کونسل میں مستقل نشست کا حقدار نہیں کیونکہ بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کا خواہاں ہے۔