کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی پتنگیں خریدنے نکل پڑے۔کوئٹہ میں بسنت تیرہ فروری کو منانے جانے کا امکان ہے جس کیلئے پتنگ بازی کے شوقین افراد میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔
بسنت کی آمد قریب آتے ہی کوئٹہ کے گوردت سنگھ روڈ پر پتنگ فروخت کرنے والی دوکانوں پر رش لگ گیا،دس روپے سے پانچ سو روپے تک پتنگیں اور دھاتی ڈور ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہی ہے۔