لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنا دشوار ہو گا۔
عامر سہیل نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی بائونسی وکٹوں پر موجودہ ورلڈ کپ افتتاحی بیٹسمینوں کی صلاحیتوں کا کڑا امتحان ہو گا۔
دونوں اینڈز سے نئی گیند کے استعمال نے اوپنرز کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
میگا ایونٹ میں اچھا آغاز ہر ٹیم کی خواہش ہوگی لیکن دو نئی گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے خواہشات کے مطابق پرفارم کرنا ہر افتتاحی بیٹسمین کے بس کی بات نہیں ہو گی۔