پشاور میں مساجد اور مدارس سے 450 سے زائد افغان پیش امام ہٹا کر مقامی مقرر

Mosque

Mosque

پشاور (جیوڈیسک) پشاور سے مساجد اور مدارس سے 450 سے زائد پیش امام ہٹا کر ان کی جگہ مقامی پیش امام مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق نومبر 2014 سے اس سال جنوری کے دوران پشاور میں قائم501 مدارس اور مساجد کے کوائف معلوم کیے گئے جہاں افغان باشندے پیش امام تھے۔

ان کا تقرر مقامی افراد نے کیا تھا۔ ہٹائے جانے کے عمل میں پولیس کو مقامی عمائدین کا تعاون حاصل رہا۔

پولیس کے مطابق دیگر 42 افغان پیش اماموں کو بھی جلد ہٹا دیا جائیگا۔