جھنگ: ریسکیو 1122 کو گذشتہ ماہ جنوری میں کل 9862 کالز موصول ہوئیں جن میں 1599 ایمرجنسی، 1148معلوماتی 96، رانگز جبکہ 7019 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے جن 1599 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 352روڈ ایکسیڈنٹ ، 1084 کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔
9آگ لگنے کے واقعات 28 کرائم کالز اور 124 متفرق واقعات شامل تھے۔ ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 50 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 4.47 فیصد رہی ۔ ماہ گذشتہ میں552 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا د دی گئی۔
1044 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور 88 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ۔ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں۔