اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اغوا کے مقدمے میں ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ سول جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
اغوا کیس میں فیصلہ دس فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔ ذکی الرحمان لکھوی کیخلاف تھانہ گولڑہ میں شہری کے اغوا کا مقدمہ درج تھا۔
پولیس نے ذکی الرحمان لکھوی کیخلاف چالان عدالت میں پیش کیا۔ ذکی الرحمان لکھوی کو ممبئی حملہ کیس میں ضمانت ملنے کے بعداغوا کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔