اسپارک کے تحت گورنمنٹ اسکول کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپارک کی پروجیکٹ آفیسر شمائلہ مزمل نے کہا ہے کہ تدریسی عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ بچوں میں غیر تدریسی صحت مند سرگرمیوں کا فروغ بے حد ضروری ہے اس سے بچوں میں جسمانی تندروستی کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعمیر ملت گورنمنٹ بوائز اسکول گلشن اقبال میں اسپارک کے زیر اہتمام منعقدہ کرکٹ میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ذاہد تھیبو ،رعنا آصف ،اسکول پرنسپل فہیم ،فیضان احمد ،رشید بلوچ ،فدا حسین کے علاوہ اساتذہ اور اسکولوں کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی تقریب سے اپنے خطاب میں زاہد تھیبو نے کہاکہ اسپارک کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ بچوں کے حقوق کی جدوجہد کے ساتھ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔

ان کی جسمانی تندرستی کے لئے آگاہی پیدا کی جائے تقریب کے اختتام پر کرکٹ میچ کے فاتح ،رنر اَپ ٹیموں کو ٹرافی پیش کی گئی۔

Cricket Match Trophy

Cricket Match Trophy