خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مفت آئی کیمپ 15فروری اتوار کو کھو کھر آپار میں منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 11واں مفت آئی کیمپ مورخہ 15فروری 2015ء بروز اتوار صبح 9بجے تا 1بجے بمقام دی اینوویٹو پبلک اسکول ملیر کھو کھر آپار نمبر 5 ذکریا مسجد پر لگا یا جارہا ہے۔

جس میں موتیا آپریشن بمعہ لینس اور ہیپا ٹائٹس کی اسکرنینگ اور ویکسینشن مفت کئے جائیں گے کیمپ میں بلڈ شوگر ٹیسٹ، ادویات، عینک، ٹرانسپورٹیشن مفت فراہم کئے جائیں گے۔

خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین معروف سماجی رہنماء زاہد رحیم نے کہا ہے کہ مفت آئی کیمپ اور ہیپاٹائٹس ویکسینشن کیمپ آدم جی آئی ہسپتال دھوراجیاور سندھ ھیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام حکومت سندھ کے اشتراک سے لگا یاجارہا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ہماری تنظیم عوام کو فلاحی شعبوں میں خدمت انجام دے رہی ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے غریب اور مستحق مریضوں کے خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔