پیغام میلاد مصطفی کی اصل نظام مصطفی کا نفاذ ہے اور عالمگیر غلبہ اسلام کی جدوجہد ہے، عبداللہ نورانی

Karachi

Karachi

کراچی : انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کے ناظم عبداللہ نورانی نے کہا ہے کہ ہمارے لئے میلاد مصطفی کی اصل نظام مصطفی کا نفاذ ہے، وہ کیسا دل ہے جو ذکر مصطفی کے باوجود انسان کے دل میں چھپے نفاق، نفرت، غرور تکبر، اور فتنے و فساد کو نہ صاف کر سکے،ہمارے لئے یہ لمحہ قابل غور ہ فکر ہے کہ ہم اگر حضور کے ذکر کو عام کرنے کی بات کریں اور حضور اکرم کے کردار، سیرت، زندگی اور ان کے اسوہ کو نظر انداز کردیں۔

نوجوان طلبہ کے لئے ہمارا یہ فکر انگیز پیغام ہے کہ میلاد مصطفی کی اصل ہمارے لئے سال میں ایک بار محفل میلاد نہیں ہے بلکہ مقام مصطفی کے تحفظ، نظام مصطفی کے نفاذ، اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی مسلسل جدوجہد ہے، انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع بعنوان پیغام میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی عبداللہ نورانی نے کہا کہ انجمن کا قافلہ کسی دور میں رکا نہیں ہے۔

ہمارے طلبہ جہد مسلسل کا حصہ ہیں۔ جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ میں تربیتی اجتماع بعنوان پیغام میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ عمران مدنی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کی جانب سے جامعہ کراچی اور دیگر جامعات کے لئے خصوصی تربیتی نشستوں کا باقائدہ آغاز اس ماہ کے آخر ہفتے سے کیا جا رہا ہے۔

ہم طلبہ کے لئے ایک ایسی تربیت گاہ بنا رہے ہیں جو انہیں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی وثقافتی تربیت بھی دے سکے۔ تربیتی اجتماع کے اختتام پر کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سے طلبہ کی خصوصی ملاقات کروائی گئی، اس تربیتی اجتماع میں جامعہ کراچی ، جامعہ این ای ڈی، جامعہ اردو، اور دیگر کالجز و جامعات کے طلبہ کے ساتھ ساتھ انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن نے خصوصی شرکت کی۔