میکسیکو (جیوڈیسک) دورہ میکسیکو کے دوران اپنے ایک خطاب میں ترک صدر نے امریکی صدر اوباما، نائب صدر جوبائیڈن اور وزیرِ خارجہ جان کیری پر اس واقعے کے بارے میں بیان نہ دینے پر تنقید کی۔
امریکی صدر براک اوباما کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان اپنے ملک میں ہونے والے واقعات کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور انھیں ان پر اپنے موقف کو واضح کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس قسم کے واقعے پر خاموش رہتے ہیں اور کوئی بیان نہیں دیتے تو دنیا آپ کی حمایت میں بھی نہیں بولے گی۔
انھوں نے کہا کہ ’بطور سیاستدان ہم اپنے ملک میں ہونے والی ہر چیز کے لیے ذمہ دار ہیں اور ہمیں اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔