معدنیات کے ذخائر سے ملک میں خوشحالی آئے گی، رجوعہ کی زمین سے سونا، چاندی، لوہا اور تانبا نکلا ہے

Minerals

Minerals

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) معدنیات کے ذخائر سے ملک میں خوشحالی آئے گی، رجوعہ کی زمین سے سونا ،چاندی ،لوہا اور تانبا نکلا ہے جس کے ذریعے ملک میں بیروزگاری ختم ہو گی ،صنعتیں لگیںگی اور پنجاب سمیت پورے پاکستان میں خوشحالی آئے گی،ملک کو اس وقت بجلی ،گیس ،سیکیورٹی اور امن وامان جیسے مسائل کا سامنا ہے

حکومت ان سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور جلدہی حکومت ملک میں سے یہ مسائل ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے قوم کو درپیش مسائل کو دور کرنے کا چیلنج قبول کیا اور انتہائی ایمانداری کیساتھ اقدامات کئے جا رہے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کشکول توڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ معدنیات کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عوام کو خوشحالی دے گا۔یہ منصوبہ پاکستان سے غربت اور جہالت کا خاتمہ کر دے گا۔