توہین آمیز خاکون کے مرتکب ممالک کی تمام مصنوعات کا فوری بائیکاٹ کیا جائے۔ مسعود احمد

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہاہے کہ توہین آمیز خاکون کے مرتکب ممالک بالخصوص فرانس کی تمام ترمصنوعات کا فوری بائیکاٹ کیا جائے اور سفارتی تعلقات فی الفور ختم کئے جائیں اور جب تک اس ناپاک جسارت پر معافی اور آئندہ اس ناپاک حرکت کو نہ دہرانے کی تسلی نہ کروائی جائے بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد توہین آمیز خاکو ں کے اشاعت کے خلاف یوم احتجاج کے حوالے سے مرکزی سیکرٹیریٹ پر منعقدہ ”تحفظ حرمت رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان ، لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان سے وابستہ لاکھوں کارکنا ن اس نا پاک جسارت پر سراپا احتجاج ہیں۔

اس اسوقت تک چین سے نہیں بیٹھے ہیں گے جب تک مرتکب افراد کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتاانہوں نے کہا کہ کہ مغربی میڈیا اس گھنائونی سازش نے پاکستان اور دین اسلام سے پرامن دوستی کے قیام کا پول کھول دیا ہے پاکستان اوربیرون ممالک میں رہائش پذیر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے جس قدر اس ناپاک حرکت کی مذمت کی وہ قابل تحسین ہے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ ادھر ہمارے حکمران جو بین الاقوامی دوستی اور قیام امن کے دعویداروں کی فہرست میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔

ان ملکوں سے پرامن دوستی کیلئے اور قیام امن کیلئے لاتعداد مالی و جانی وربانیاں پیش کرچکے ہیں مگر مغربی میڈیا کی اس ناپاک سوچ نے ان کا موقف بالکل واضع کردیا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے اس گھنائونی سازش کے مرتکب افراد کے خلاف کچھ بھی عمل درآمد نہیں ہوسکا اور اتنی پڑی سازش کے باوجود وہ معذرت کرنے کے حق میں بھی نہیں ہیں اس سے زیادہ دہشت گردی اور کیا ہوسکتی ہے پیر احسان الحق معصومی نے کہاکہ اس گھنائونی سازش پرپوری امت مسلمہ سمیت پاکستان میں بسنے والے ہندو ، سکھ ،عیسائیوں سمیت پوری دنیا کے دیگر تمام مذاہب سراپا احتجاج ہیں اور مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کے خواہاں ہیں۔

پیر سیداحمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم ،پیر ناصرگل ،پیر باباجی اعجاز احمد ،پیر الیاس قادری و دیگر نے کہاکہ ہم آج سے ہی فرانس کی تمام تر مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھاتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں فوری مقدمہ چلانے میں اپنا کردار ادا کرے سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

عبدالرشید قادری (میڈیا سیکرٹری )
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076