گوجرانوالہ کی خبریں 14/2/2015

Protest

Protest

گوجرانوالہ (جی پی آئی) کرپٹ بلڈنگ انسپکٹر اور ان کے حامیوں کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں۔ اعجاز علوی نامی قلعہ ٹائون کے کرپٹ انسپکٹر کیخلاف انٹی کرپشن میں درخواستیں موجود ہیں اسے فوری تبدیل کیا جائے اپنے حلقہ میں کسی ایسے سرکاری ملازم کو کرپشن کرنے اور حلقہ کے عوام کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے یہ بات مسلم لیگ ن) کے رہنما اور سابق ایمم پی اے میاں مظہر جاوید نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ انسپکٹروں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ لدھے والا ‘ کوٹ قاضی اور قلعہ دیدار سنگھ میں مذکورہ انسپکٹر اور اس کے کارندے شریف شہریوں سے دس دس ہزار روپے رشوت مانگ رہے تھے جس بارے اہل حلقہ نے ڈی سی او گوجرانوالہ اور ایڈمنسٹریٹر قلعہ ٹائون کو آگاہ کیا کہ اسے فوری تبدیل کر دیا جائے اس انسپکٹر کیخلاف انٹی کرپشن میں درخواستیں دے رکھی ہیں جن پر باقاعدہ پر اسے سزا دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کرپٹ انسپکٹر اور اس کے کارندوں کا مکمل پیچھا کرینگے اور اسے قانونی سزا دلا کر چھوڑیں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے بھی علم میں معاملہ لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ کے عوام سے زیادتی ہرگز برداشت نہ کرینگے۔ ہمیں کرپٹ عناصر کے احتجاج کی کوئی پروا نہیں اور ہم نے اپنے کسی نمائندے کو مذاکرات کیلئے نہیں بھیجا۔ اگر اسے فوری تبدیل نہ کیا گیا تو حلقہ کے لوگ احتجاج شروع کر دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صنعتی مساوات کے قیام کے لیے ریاستی اور حکومتی ادارے امتیازی قوانین کے خاتمے کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کریں محروم طبقات خاص طور پر خواتین کے آئینی سیاسی ،سماجی ،معاشی،معاشرتی حقوق کے تحفظ کی راہ میں حائل روکاوٹیں دور کرنے کے لیے موجود قانون پر عملدرآمد کے لیے پالیسیاں واضع کی جائیں عورتوں کے خلاف ہر قسم تشدد کے ارتکاب کرنے والے افراد کو کڑی سزائیں دی جائیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری رانا غفار احمد ایڈوکیٹ نے آواز ضلعی فورم کی طرف سے فرسودہ رسم ورواج اور مقامی سطح پر خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے موجود قوانین پر عملدرآمد کا سوال کے موضوع پر یوتھ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا کنونشن کی صدارت آواز ضلعی فورم کے چیئر مین اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالرئوف مغل نے کی جبکہ دیگر مقررین میں میاں زاہد ممتاز،عتیق یوسف ضیائ،جمشید سلطان،میاں عطا الرحمن،صاحبزادہ محمد سعید حاتم،ڈاکٹر حلیم خان،چوہدری شاہد،پروفیسر عابد سیالوی،ڈاکٹر آفتاب ،میڈم سعدیہ نواز چیمہ،ایاز گل،میڈم شاہین کوثر،محمد ادریس ناز،عبدالمنان مغل،اور میڈم زاہدہ انور نے بھی خطاب کیا اس یوتھ کنونشن میں آواز اور جواب دہی پروگرام کے زیر اہتمام ضلع بھر کی دس یونین کونسلز میں منتخب شدہ ممبران نے بھی شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویلنٹائن ڈے کے نام پر مغربی تہذیب مسلط کی جا رہی ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے راہنماؤں مولانا محمد عارف اثری،مولانا عتیق الرحمان خلیق،مولانا نعیم صدیقی،مولانا فاروق عاصم،مولانا عبد الغفار قمر،مولانا قاری شفیق بٹ، مولانا عثمان اسحاق،مولاناحبیب الرحمان عابد،مولانا پروفیسر نصر اللہ خان مظفر اور دیگر نے خطبات جمعہ میں ویلنٹائن ڈے کے نام پر مغربی تہذیب سے متأثر مگر میڈیا پر قابض ایک اقلیت کی طرف سے اسلامی اقدار کو ختم کرنے کی سازشوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہوا ملک ہے، اس میں اسلامی اقدار کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، ایک مخصوص لابی کو کھل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، علمائے اہلحدیث نے کہا کہ صلیبی و صیہونی تہذیبی یلغار کو روکنے میں والدین،اساتذہ اور علماء اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا پر ویلنٹائن ڈے کی تشہیر پر قانوناََ پابندی عائد کی جائے،کیونکہ ملک کی اسلامی ثقافتی اقدار کا تحفظ حکومت وقت پر عائد ایک فریضہ ہے۔