سانحہ بلدیہ ٹائون کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی گئی
Posted on February 14, 2015 By Geo4 Webmaster اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Baldia Town Incident
کراچی (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نوشابہ قاضی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹائون کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے گواہوں کی دو فہرستیں پیش کی گئیں۔ ایک فہرست میں گواہوں کی تعداد 870 اور دوسری فہرست میں گواہوں کی تعداد 900 ظاہر کی گئی ہے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ پہلے گواہوں کی تعداد طے کر لیں کہ ان کی تعداد کیا ہے اور ملزمان کے وکیل کو گواہوں کی فہرست فراہم کر دیں۔
فیکٹری مالکان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ہمیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ عدالت نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایک سال میں مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔