آل سندھ بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزیر 4 میچوں کے فیصلے ہوگئے

 Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری “آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ”میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ،کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ حسینی کلب نے نوالین اسٹا ر کو 3-1سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے یاز ،رشید اور ابراہیم نے گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ مین لعل بخش میموریل نے افغان جانباز کو 2-0سے زیر کردیا لعل بخش کے نصیر احمد نے 2 خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

تیسرے میچ میں ینگ گرین نے شمس بہار کلب کو پنالٹی ککس پر یاسر ،ماجد ،زین العابدین اور ساجد خان نے درست نشانے بازی کی جبکہ شمس بہار کے نعمان اور بلوچ نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں سلطان آباد یونین نے بھٹہ محمڈن کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے محمد ہارون نے دو جبکہ مکرم نے ایک گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض حیدر علی ،آصف کے پی ٹی اور محبوب خان نے انجام دیئے۔