ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کے اہم معرکے کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فتح کے عزم کا اظہار کر دیا۔
ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ پریشر والا ہوتا ہے لیکن ہر کھلاڑی کو اپنی نیشنل گیم کھیلنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ بولرز اور بلے بازوں کے لیے پہلے 15 اوورز کا کھیل اہم ہے مصباح الحق نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اہم میچ میں جذباتی ہوکر کھیلنے سے گریز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رنز بچانے کی بجائے وکٹ اڑانے کی حکمت عملی بنا لی ہے۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں حالیہ شکستوں کونہ بھلایا تو کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی دباؤ میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ دھونی کے مطابق پہلا میچ کھیلنے کے بعد باقی میچز مشکل نہیں لگیں گے، انہوں نے بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مکمل طور پر فٹ بھی قرار دیا۔