نوشکی (جیوڈیسک) نوشکی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قافلے میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نقصان ہوا ہے۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور محمد سکانزئی اپنے قافلے کے ہمراہ فاران سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ نوشکی کے قریب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی گاڑی اس کی زد میں آ گئی، چیف جسٹس اس حملے میں محفوظ رہے۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔