ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا میں ویلنٹائن ڈے پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔دہشتگرد ہیلی فیکس شہر کے عوامی مقام پر فائرنگ کرکے لوگوں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق مسلح افراد کا ایک گروہ 14 فروری کو’ہیلی فیکس‘ شہر میں عوامی مقامات پر جاکر لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنا چاہتا تھا۔اس کارروائی کے بعد ان کا خود کشی کرنے کا منصوبہ تھا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، اس دوران منصوبے میں شامل ایک 19 سالہ نوجوان کے گھر ٹمبرلیا میں چھاپہ مارا گیا تو وہ انہیں مردہ حالت میں ملا جبکہ ایلی نوئے سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں 2 دیگر افراد بھی شامل تھے جنہیں مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔