لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ پاکستان کے سٹیج ڈرامے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی مقبول ہیں خصوصاً بھارت میں پاکستان کے سٹیج ڈرامے تو بہت ہی زیادہ پسند کئے جاتے ہیں وہاں پر اداکاری کے متعدد اداروں میں پاکستان کے سٹیج ڈرامے طلبہ کو دکھائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کامیڈی اپنے عروج پر ہے تاہم بعض نان پروفیشنل لوگوں کی وجہ سے سٹیج ڈرامے کے امیج کو کچھ نقصان پہنچا ہے حکومتی ادارے سٹیج ڈراموں میں بعض فنکاروں کی طرف سے فحش کلامی، اور بیہودہ ڈانس پر ایکش لیتے ہیں اور بعض اوقات فنکاروں کو بین بھی کر دیا جاتا ہے۔
امانت چن نے کہا کہ میں سٹیج ڈراموں کے علاہ ایک ٹی وی چینل کے شو میں بھی کام کر رہا ہوں کچھ فلمیں بھی زیر تکمیل ہیں جو صحیح معنوں میں فنکار ہے اس کے پاس کام کی کمی نہیں۔