پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ اسسٹنٹ کمشنر نے سول ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا تفصیل کے مطابق تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرحافظ محمد نجیب نے سول ہسپتال میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شوکت علی کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغازکیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاپو لیو جان لیواء مرض نہیں مگر اس کا شکار بچے تا زندگی محرومیوں اور احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں جن کو معاشرہ بھی ْحقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔
والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے شیڈول کے مطابق پلائیں کیونکہ ایک صحت مند انسان ہی صحت مند معاشرے کو فروغ دیتا ہے اور ملک سے پولیو کا 100%خاتمہ کرنے کیلئے حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے پولیوکے خاتمہ کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا بعد ازاں تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام سول ہسپتال سے اللہ والا چوک تک انسداد پولیو واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب اور محکمہ صحت کے افسران نے کی جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وا ک کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیو سے متعلقہ تحریریں درج تھیں۔