کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلا ح و بہبود قائد آباد کے زیر اہتمام پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت سے کامیابی کے لئے دعائیہ اجتماع کا انعقاد۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ علماء اکرام علاقہ معززین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی دعائی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر نے کہاکہ بھارت سے کامیابی ہی ہماری ورلڈ میں کامیابی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیم پاکستان متحد ہوکر کھیلی تو کامیابی یقینی ہے اس موقع پر تنظیم فلا ح و بہبود کی صدر نجمہ اشفاق نے کہاکہ ہماری کرکٹ ٹیم دنیا کی مایہ ناز ٹیم ہے انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ٹیم پاکستان کی کامیابی کے کے لئے خصوصی دعا کرے ۔تقریب میں تنظیم فلا ح و بہبود کے جنرل سیکریٹری مختار احمد سنیئر نائب صدر زاہد جلبانی ،فنانس سیکریٹری اس مصطفی اور دیگر بھی موجود تھے۔