نیویارک (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی سپیشل فورسز اور افغان فوجیوں نے طالبان اور القاعدہ کے عسکریت پسندوں کیخلاف رات کے اوقات میں آپریشنز میں اضافہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکی حکومت کی جانب سے افغانستان میں جنگی مشن کے خاتمے کے باضابطہ اعلان کے باوجود افغانستان میں نائٹ ریڈز کی تعداد بڑھا دی گی ہے۔
رپورٹ کے حوالے سے بتایا یہ آپریشنز گزشتہ سال اکتوبر میں امریکی اور افغان فوجیوں کو حاصل ہونے والے ایک لیپ ٹاپ سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر کئے جارہے ہیں۔
لیپ ٹاپ سے حاصل معلومات میں افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی تفصیلات بیان کی گئی تھیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ معلومات اتنی ہی اہم ہیں جتنی اسامہ کے ٹھکانے سے ملنے والی معلومات تھیں۔
ذرائع کے مطابق رات کے وقت حملوں میں اضافے کی ایک وجہ نئے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے اس حوالے سے رکاوٹیں کم کرنا بھی ہے۔