آرمی چیف حفاظت کی دعا کرنے والی عظیم المرتبت ماں سے محروم ہو گئے ہیں: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماں ایک ایسی شفیق ہستی ہے جس کا کردار موسم و حالات کے سرد و غم کی تمام تکالیف اور دکھ خود سہہ کر اپنی اولاد کو ان سے محفوظ رکھتے ہوئے بہتر سے بہتر تعلیم وتربیت کی فراہمی اور اخلاق و کردار سازی کے حوالے سے عظمت کا ثبوت اور انسان کیلئے رب کی وہ نعمت ہے جو ہمیشہ اپنی اولاد کیلئے قربانیوں کی عظیم و لازوال داستان رقم کرتی ہے بلکہ اس کی حفاظت و کامیابی کیلئے بھی ہمیشہ دعاگو رہتی ہے مگر آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس عظیم ماں سے محروم ہوگئے ہیں جس نے ان کی تعلیم و تربیت اور اخلاق و کردار سازی میں ہی اہم ترین کردار ادا نہیں کیا بلکہ ان کی دعاوں کے طفیل رب نے جنرل راحیل شریف کو تمام نعمتوں اور درجات و مرتبہ سے نوازابلکہ ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں بھی رکھا ہے۔

تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر علی پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا اور تبسم ناز نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے انتقال کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی اجلاس میں رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی عسکری قیادت آج حفاظت کی دعا کرنے والے ماں کے ہاتھوں سے محروم ہوگئی ہے اسلئے اس کا وطن عزیز کے تحفظ و دفاع کے حوالے سے پہلے سے زیادہ چوکنا ‘ ہوشیار اور ہمہ وقت تیار رہنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں نہ صرف زور پکڑ رہی ہیں بلکہ بیرونی دشمنوں اور اندرونی غداروں سے بھی ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔