ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ اور مغربی ساحلی شہر ازمیر سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالفین نے اسکولوں میں مذہبی تعلیم کے احیاء کے خلاف احتجاجی مظاہرےشروع کردئیے،،رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مظاہرین ازمیر شہر کے وسط میں جمع ہو کر احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگاتے رہے،،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
پولیس نے انھیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کیاانقرہ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے،اس دوران دس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔