امریکہ نے اسد درانی کے اسامہ کے ٹھکانے سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا

Osama

Osama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے سابق پاکستانی آئی ایس آئی چیف جنرل اسد درانی کے اسامہ بن لادن سے متعلق بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستانی حکومت اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کے بارے میں جانتی تھی۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستانی حکومت اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کے بارے میں جانتی تھی۔

انکا کہنا تھاکہ اس وقت کے امریکی صدر اور سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا تھاکہ ہمارے پاس اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ حکومت پاکستان کو اسامہ کے ٹھکانے کا معلوم تھااسی لیے ہمار اس پر یقین ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنرل اسد درانی نے اسامہ کے بارے میں جو بات کی ہے وہ مکمل طور پر غلط ہے۔واضح رہے کہ سابق پاکستانی آئی ایس آئی چیف جنرل اسد درانی نے غیر ملکی نجی ٹی وی کو دیئے گے ایک انٹرویو میں کہاتھاکہ ممکن ہے کہ آئی ایس آئی کو ایبٹ آباد میں اسامہ کے ٹھکانے کے بارے میں معلوم ہو۔