پانچ روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں رورل ہیلتھ سنٹر دھونکل میں ایک تقریب منعقد ہوئی

وزیر آباد (عقیل احمد خان لودھی) پانچ روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں رورل ہیلتھ سنٹر دھونکل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رائو سہیل اختر ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر نصراللہ چیمہ ،سنئیر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سنٹر دھونکل ڈاکٹر طارق محمود،ڈاکٹر محمد اصغر ،ڈاکٹر صوفیہ بلال و دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر نے کہاکہ حکومت پنجاب شعبہ ہیلتھ میں بھر پور توجہ دے رہی ہے کیونکہ صحت انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔

صحت مند لوگ ہی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ،پاکستان میں بچوں کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور پولیو جیسے خطرناک مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ پولیو زدہ انسان زندگی میں دوسروں کا محتاج ہو تا ہے اس لئے شعبہ ہیلتھ کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ پولیو مہم میںبھر پور طریقہ سے اپنا کردار ادا کریں اور بچوں کو پالیو کے قطرے پلائیں،والدین کو بھی اس سلسلہ میں تعاون کرنا چائیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نصراللہ چیمہ نے کہاکہ تحصیل بھر میں 16سے 20فروری تک 5روزہ مہم میں ایک لاکھ سنتالیس ہزار چھ سو پچیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 335ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔بعد میں عملہ کو پولیو سے آگاہی پر خصوصی ہدایات دی گئیں اور بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

Rural Health Centre

Rural Health Centre